بارش کے پیش نظر بلدیہ کی ایمرجنسی ٹیمیں متعین : اسپیشل کمشنر

حیدرآباد 12 اپریل ( این ایس ایس ) اسپیشل کمشنر بلدیہ سومیش کمار نے کہا کہ شہر میں ہفتہ کی رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کے پیش نظر ایمرجنسی ٹیمیں متعین کردی گئی ہیں۔ سومیش کمار نے کہا کہ سڑکوں سے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انہوں نے بارش سے متعلق مسائل کے سلسلہ میں فون 040-21111111 پر اطلاع کرنے کی عوام سے خواہش کی ہے ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ساتھ کل سے ہونے والی بارش کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا ۔