حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد میں گذشتہ روز ہوئی بارش کی وجہ سے عوام کو گرمی سے کسی قدر راحت ملی ہے لیکن شہر کے کئی مقامات پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گذشتہ روز کی بارش سے ویسے تو شہر کی کئی اہم سڑکوں پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرتا دکھا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی ایک تصاویر اس کی منہ بولتی مثالیں پیش کررہی تھیں لیکن ایک اہم واقعہ مٹوگڈہ ریلوئے بریج کے نیچے بس کے پھنس جانے کا ہے ۔آرٹی سی بس میں سوارتقریباً 50 مسافرین کو باہر نکالنے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑا۔ یہ بس بارش کے پانی کے راستہ میں جمع ہوجانے کی وجہ سے برج کے نیچے کے راستے پھنس گئی تھی اور بس میں سوار تمام مسافرین پر سکتہ طاری ہو گیا تھا۔ پانی میں پھنسی اس بس اور اس میں سوار 50 مسافرین کو محفوظ راستے پر لایا گیا۔ اس ضمن میں ٹرافک انسپکٹر محمد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی کوپانی کی نکاسی کیلئے پائپ لائنز کو بہتر بنانا ہوگا اور خاص ان مقامات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے عوام کیلئے مصروف ترین ہونے کے علاوہ بارش کے پانی سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بس جگدگرگٹہ جارہی تھی ۔