بارش کے نقصانات کا جائزہ لینے کا تیقن ، امداد کی فراہمی پر غور

رنگاریڈی ضلع پریشد کا اجلاس ، مہیندر ریڈی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی ضلع میڑچل ضلع وقار آباد کا ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس صدر نشین ضلع پریشد شریمتی پی سنیتا مہیندر ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد پہلا ضلع پریشد کا جنرل باڈی اجلاس تھا اس جنرل باڈی میں وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی ضلع رنگاریڈی کلکٹر مسٹر راگھونندم راؤ ضلع میڑچل کلکٹر مسٹر ایم وی ریڈی ضلع کلکٹر شریمتی دیوئیا دیویا راجن کے علاوہ ارکان کونسل ارکان اسمبلی ارکان ضلع پریشد ارکان ایم ایم پی اور تینوں اضلاع کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ اس جنرل باڈی ارکان اسمبلی ارکان ضلع پریشد نے کہا کہ گذشتہ ماہ ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے ضلع میں کسانوں کو بھاری نقصان کے بعد حکومت نے امداد ابھی جاری نہیں کی گئی ہے ۔ تینوں اضلاع میں بارش سے بھاری نقصان ہوا ۔ اس کے علاوہ کسان کافی پریشان حال ہیں اس موقع پر کافی دیر تک ارکان اسمبلی نے وزیر ٹرانسپورٹ اور صدر نشین ضلع پریشد سے جواب طلب کیا ۔ جواب برابر نہ ملنے پر ارکان نے ہنگامہ شروع کیا لیکن بعد ازاں وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ضلع رنگاریڈی کی تقسیم کے بعد تینوں اضلاع کے علحدہ علحدہ نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور امداد کی فراہمی بھی نئے کلکٹرس کو دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ تالابوں کی صفائی میں کافی عہدیداروں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے ایسے تالابوں کو صاف کیا ہے جو قابل استعمال نہیں ہے ۔ اس کا پانی استعمال کے قابل نہیں ہے ۔ جس کے اطراف کے محلوں کا گندہ پانی اس میں جمع ہوتا جارہا ہے بعض تالابوں کے ٹنڈرس بھی ایسے لوگوں کو دیا گیا ہے ۔ جو ان کے قریب مانے جاتے ہیں ارکان اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ جنرل باڈی میں ہی عہدیدار عوامی منتخب نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے باقی وقت میں وہ بات بھی کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں ارکان ضلع پریشد کا سوال تھا کہ وہ گاؤں میں رہتے ہوئے عوام سے رابطہ بنائیں ۔ عوام نے انہیں ووٹ دیا اور انہیں کامیاب بنایا اس لیے وہ گاؤں کی ترقی کے لیے کام کریں جب بھی عہدیداروں سے کسی کام کے تعلق سے بات کی جاتی ہے ۔ صاف طور پر یہ کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے منظوری نہیں ہے اور جب جنرل باڈی ہوتی ہے عہدیدار کروڑوں روپئے کاموں کی منظوری کا اعلان کرتے ہیں لیکن کام کہاں ہورہا ہے یہ بات عوام کو معلوم ہونا چاہئے کیا ہورہا ہے ارکان کا اور ایک سوال تھا سڑکیں کافی ابتر ہوچکی ہے ان تمام کی ذمہ داری عہدیداروں پر عائد ہوتی ہے وہ فوری طور پر حکومت کے علم یہ بات رکھیں ۔ ضلع میں بہت مسائل ہیں ان کی فوری یکسوئی ہونی چاہئے ۔ ان تمام سوالات میں ضلع کلکٹرس نے ارکان کو تیقن دیا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر جو بھی موجودہ مسائل ہیں ان کی فوری طور پر یکسوئی کی جائے گی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی ضلع کے انچارج ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی کے اور مزید دو نئے اضلاع بنائے گئے ہیں اس سے ترقیاتی کام بہت اچھی طرح ہوں گے ۔ سنہری تلنگانہ بھی کہا جارہا ہے ۔ اب یہاں سے بننے جارہا ہے ۔ انہوں نے ارکان ضلع پریشد سے کہا کہ وہ عہدیداروں کا ساتھ دیں ۔ انہیں ساتھ رکھیں اور گاوں کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں ۔۔