بارش کے سبب عید کی نماز ہائی وے پر ادا کی گئی

شوپوری، 23اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں ضلع شوپوري کے ایک قصبے کی عید گاہ میں بارش کے بعد پانی بھر جانے کی وجہ سے عید کی نماز قومی شاہراہ پر ادا کی گئی۔انتظامیہ نے اس کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ کریرا ڈویزنل افسر رتنیش تومر نے بتایا کہ دینارا قصبے کی عید گاہ میں برسات کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں نماز نہیں پڑھی جا سکتی تھی۔ مسلم کمیونٹی کے نمائندوں کی رضامندی سے کوٹہ-کانپور نیشنل ہائی وے پر اہتمام کرکے کل انہیں عید کی نماز ادا کرائی گئی۔ اس دوران مکمل طور پر امن و سکون برقرار رہا۔ پولیس اور انتظامیہ نے دینارا قصبے سے ہوکر نکلنے والے نیشنل ہائی وے پر ایک طرف اس کے لئے خصوصی اہتمام کیا۔