بارش کی وجہ سے چار طیارہ کا رخ تبدیل

چینائی ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یہاں ہونے والی شدید بارش کے بعد ایرپورٹ حکام کی جانب سے چار مسافر بردار طیارے بشمول تین انٹرنیشنل طیارے کا رخ بنگلور ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ایرپورٹ حکام کے مطابق فرنک فرنٹ کا طیارہ لفتھنسا کوالا لمپور کا ملایشیا ایرلائنس ، بنکاک کا تھائی ایرویز اور دہلی سے پرواز کرنے والے ایر انڈیا طیارے کو شدید ترین بارش کی وجہ سے ان کا رخ بنگلور ایرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا ہے ۔ تا ہم بارش ختم ہونے کے بعد تمام طیاروں کو واپسی ان کی منزل کی طرف پرواز کی اجازت دیدی گئی۔