نئی دہلی ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں بارش سے متعلق حادثات میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش سے ریاست گجرات اور ریاست اڈیشہ میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ۔ پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب مشرقی راجستھان کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش اور سیلاب آسکتا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے