حیدرآباد۔ 2اکٹوبر(سیاست نیوز) بارش کے دوران شہریوں کی سواریاں غیر کارکرد ہونے اور بارش مسلسل کے سبب OLAاور UBER کے ساتھ بس خدمات بھی معطل ہوگئیں جس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہری جو بارش کے وقت سڑکو ں پر تھے انہیں مکانات واپسی کیلئے آٹو رکشا‘ اولا‘ اوبر اور بس خدمات دستیاب نہیں تھیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چلائی جانے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا کیونکہ کئی پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ دونوں شہرو ںسواری دستیاب نہ ہونے کے سبب کئی لوگ گھنٹوں تک بارش میں پھنسے رہے۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں آر ٹی سی بسوں کے ناکارہ ہوجانے کے بعد کئی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔