حیدرآباد۔/18جولائی، ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی نے حالیہ بارش کے دوران ناکارہ ہونے والے چند سڑکوں کی جنگی خطوط پر تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔ اُپل، سنتوش نگر، فلک نما، جوبلی ہلز، یوسف گوڑہ، قطب اللہ پور، سکندرآباد، بیگم پیٹ سرکلوں میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 916.78 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور 31 اکٹوبر تک تعمیر مکمل ہوجائے گی۔