حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سڑکوں پر ٹرافک کا نظام درہم برہم کے علاوہ عوام نے جس پریشانی کا گمان بھی نہیں کیا تھا وہ بھی ہوگئی کیوں کہ تیز ہواؤں نے میٹرو ریل خدمات کو بھی متاثر کردیا۔ تفصیلات کے بموجب کنٹری کلب کے پاس ہولڈنگ کے گرجانے سے ناگول تا امیر پیٹ جانے والی ریل خدمات 26 منٹ کے لیے متاثر ہوئی ۔ ریل عہدیداروں کے بموجب ناگول تا امیر پیٹ ریل خدمات 4-53 تا 5-19 بجے شام متاثر ہوئی جس کے بعد اس ہولڈنگ کو ہٹایا گیا اور 5-20 سے ریل خدمات بحال کردی گئی ۔۔