حیدرآباد 3 مئی ( پی ٹی آئی ) شہر اور مضافات میں بارش اور متعلقہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ آج موسلادھار بارش دو پہر کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں ہوئی جس سے برقی سربراہی میں خلل بھی پڑا ۔ کہا گیا ہے کہ آرام گھر کے قریب ایک دیوار منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک مزدور 48 سالہ پرشورام ہلاک ہوگیا جبکہ ایک خاتون کے بشمول دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک اور واقعہ میں ایک 11 سالہ لڑکا بی لوکیش ڈنڈا میلارم میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ۔