باربرا بش کے جنازہ میں شامل ہوں گے متعدد سابق صدور

واشنگٹن۔ 21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش کے آج جنازہ میں کئی سابق امریکی صدور اور سینکڑوں معزز شخصیات شامل ہوئے ۔ ان کی ہیوسٹن چرچ میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ وہ 92 سال کی تھی۔امریکہ کے 41 ویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور 43 ویں صدر جارج ڈبلیو بش کی والدہ باربرا بش کو سینٹ مارٹن کے ایپسکوپل چرچ میں ان کی خدمت کے لئے یاد کیا جائے گا جہاں وہ اور ان کا خاندان 1950 کی دہائی سے رہ رہا ہے ۔ان کی آخری رسومات میں سابق صدربراک اوباما اور بل کلنٹن، سابقہ خاتون اول و سکریٹری آف اسٹیٹ ہلاری کلنٹن اور سابقہ خاتون اول مشیل اوباما بھی اس موقع پر شریک ہوئے ۔ امریکی فرسٹ فیملی بشمول صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے نمائندگی کی۔