پٹنہ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں پٹنہ ضلع کے فتوحاتھانہ علاقہ میں کل دیر رات باراتیوں سے بھری بس کے کرنٹ کی زد میں آجانے سے دو افرادکی موت اور کئی دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گوری چک تھانہ علاقے سے باراتیوں کو لے کر آ رہی بس پرسا گاؤں کے نزدیک ہائی ٹنشن بجلی کے تار کی زد میں آ گئی۔ اس حادثے میں بس کی چھت پر سوار دو افراد کی موت اور کئی دیگر باراتی جھلس گئے۔