ادارہ سیاست کی ملی خدمات کی ستائش، ریلیف فنڈ میں 50ہزار روپئے کا عطیہ
حیدرآباد 11 نومبر (سیاست نیوز) نیوز ایڈیٹرروزنامہ سیاست جناب عامر علی خان سے آج بادے پلی مسلم ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی (محبوب نگر) کے ایک وفد نے دفتر سیاست میں ملاقات کرتے ہوئے سیاست ریلیف فنڈ کے لئے 50,000 ہزار روپئے کا ایک چیک پیش کیا۔ ادارہ سیاست کی مختلف فلاحی و امدادی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر اِس کارخیر میں تعاون کے جذبہ سے کمیٹی کے صدر اور دیگر ذمہ داروں نے بادے پلی کے مسلمانوں سے عطیات کی وصولی کے ذریعہ 50 ہزار روپئے جمع کئے تھے جسے چیک کی شکل میں آج جناب عامر علی خان کے حوالہ کیا گیا۔ کمیٹی کے صدر الحاج محمد یوسف ، سرپرست جناب محمد چاند خان ، نائب معتمد جناب محمد اطہر، خازن جناب محمد عبدالمقیت ، کنوینرس جناب محمد علی دانش اور جناب محمد سیادت علی کے علاوہ رکن جناب محمد سہیل بھی اِس وفد میں شامل تھے۔ اُنھوں نے ادارہ سیاست کی ملی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر بھی کیا۔ جناب عامر علی خان نے وفد سے بات چیت کے دوران عطیات دہندگان کے جذبہ کی ستائش کی۔