پشاور ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان مخالف امن کمیٹی کے سردار پر ہونے والے ایک بم حملے میں قبائلی سردار ہلاک اور ان کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ منگل کی صبح صدر مقام خار تحصیل کی حدود میں ہوا۔ دھماکے میں قبائلی سردار ہلاک اور ان کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔