احمد آباد 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائی کورٹ نے آج بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی کو عطا کردہ عارضی ضمانت میں 30 یوم کی توسیع دینے سے انکار کردیا۔ بجرنگی کو 2002 کے نروڈ پاٹیہ فساد کے میں تحت کی عدالت میں مجرم قرار دیاہے اور اسے عمر قید کی سزاء سنائی گئی۔ وہ 28 ڈسمبر سے 15 روزہ ضمانت پر جیل سے باہر ہے۔ جسٹس جینت پٹیل اور جسٹس زیڈ کے سید کی ڈیویژن بنچ نے ضمانت میں30 یوم کی توسیع سے انکار کردیا جس کی بجرنگی نے استدعا کی تھی۔اس نے اپنی بیوی کی خرابی صحت وجہ کے طور پر پیش کی تھی۔ اگست 2012 میں خصوصی سماعتی عدالت نے گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈنانی ،بجرنگی اور 15 دیگر کو نروڈا پاٹیہ میں پیش آئے قتل عام میں اُن کی رول کی پاداش میں مجرم قرار دیاتھا۔ اس فساد میں 96 افراد ہلاک ہوئے تھے۔