بابو بجرنگی کی ضمانت میں توسیع

احمدآباد ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے نروڈا پاٹیہ فسادات 2002ء مقدمہ کے سزاء یافتہ مجرم بابو بجرنگی کی ضمانت پر رہائی کی مدت میں 10 دن کی توسیع کردی تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں۔

 

حصول اراضی بل سے دستبرداری ضروری
کوئمبتور ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم پرکاش کرت نے کہا کہ حکومت کے پاس حصول اراضی بل سے دستبرداری کے سوائے کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ اس کے خلاف عنقریب بڑے پیمانے پر ملک گیر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ویاپم اسکام کی آزادانہ و منصفانہ سی بی آئی تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی بھی ذرائع ابلاغ کی کارکردگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔