بابری مسجد کے مقام کا دورہ کرنے سے سی بی آئی خصوصی عدالت کو روک دیاگیا

فیض آباد ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کے خصوصی عدالت کو جو بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کررہی ہے، 15 نومبر کو بابری مسجد کے مقام کا دورہ کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ کے ثبوت اکھٹا کرکے جگہ کا معائنہ کرسکے لیکن مقامی عہدیداروں نے عدالت کے کارکنوں کو متنازعہ مقام تک جانے کی اجازت نہیں دی۔ ان عہدیداروں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق وہ دورہ نہیں کرسکتے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس ایم تیواری کے ہمراہ سی بی آئی ٹیم اور وکلاء موجود تھے۔ استغاثہ نے فیض آباد انتظامیہ کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 6 ڈسمبر 1992ء سے بابری مسجد موجودگی کے مقام کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ احکام خصوصی جج 20 اکٹوبر کو جاری کیا تھا لیکن مقامی حکام نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔