بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کا گورنر یوپی رام نائیک کا مطالبہ

ایودھیا۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ دوبارہ تبدیلی مذہب پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے پس منظر میں گورنر یوپی رام نائیک نے آج ایک تازہ تنازعہ کھڑا کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رام مندر ، بابری مسجد کے مقام پر ہندوستانی شہریوں کی آرزوؤں کے مطابق تعمیر کیا جانا چاہئے۔ وہ اودھ یونیورسٹی فیض آباد کے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اس مسئلہ کی پرامن یکسوئی ایسا حل تجویز کرنے والے ہیں، جس سے ایودھیا کا تنازعہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا۔ سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام نائیک کو جاریہ سال جولائی میں این ڈی اے حکومت برسراقتدار آنے کے بعد گورنر یوپی مقرر کیا گیا ہے۔