مساجد کا تحفظ ملّی فرض : مولانا پیر سید شبیرنقشبندی کا بیان
حیدرآباد 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے آج بابری مسجد کی 21 ویں یوم شہادت پر کہاکہ ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں اسلام دشمن طاقتیں ملت میں آپسی انتشار کا ماحول بنارہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اسلامیہ کم از کم بابری مسجد کے عزت نفس کے اس مسئلہ پر ’’جسد واحد‘‘ کی طرح متحدہ طور پر اس مسئلہ کے حل کے لئے عدلیہ ہی کے فیصلہ پر اتفاق رائے پیدا کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ 1992 ء کے سانحہ کے بعد بھی ملی شعور کا فقدان ہے۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہاکہ مساجد کا تحفظ ہم سب کا ملّی فریضہ ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہوسکتا ہے جب ہم مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد رکھیں۔