ایودھیا ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بابری مسجد کے بارے میں تنازعات پر روشنی ڈالنے والی ایک نئی کتاب کا کہنا ہے کہ متنازعہ مقام پر پہونچنے والے اولین اشخاص میں فیض آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے کے کے نائر ہیں جنھوں نے 23 ڈسمبر 1949 ء کو اُس مقام کا مشاہدہ کیا تھا جہاں لارڈ رام کی مورتیاں رکھی گئیں۔ ہارپر کالنگس کی شائع کردہ اس کتاب کے مصنفین کرشنا جھا اور دھریندر جھا ہیں ۔