بائی پی سی اسٹریم میں انڈر گریجویٹ کورسیس میں داخلے ‘ اعلامیہ جاری

حیدرآباد ۔ /26 جون (سیاست نیوز) ایمسیٹ بائی پی سی کوٹہ میں انڈر گریجویٹ PJTSAU, PVNRTVDU, SKLTSHU یونیورسٹی / ملحقہ کالجس میں بائی پی سی اسٹریم کے ذریعہ 2018-19 کیلئے انڈر گریجویٹ کورسس میں مشترکہ داخلوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ، کورسس اور سیٹوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔ پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی میں چار سالہ بی ایس سی (آنرس) اگریکلچر کی 432 سیٹیں ہیں اور کالجس راجیندر نگر ، آشوا راؤ پیٹ (کوتہ گوڑم) ، پالاسا ( جگتیال) ، پالہ ( ناگرکرنول) ورنگل ، سرسلہ میں ہیں ، جبکہ پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ ویٹرنری یونیورسٹی میں ساڑے پانچ سالہ بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ کی 118 سیٹیں ہیں اور کالجس راجیندر نگر ،کورٹلہ (جگتیال) چار سالہ بی ایف ایس سی میں 36 سیٹیں ہیں ۔ کالجس پبیر (ونپرتی) ، موتکور (نلور) میں ہیں جبکہ سری کونڈا لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی میں بی ایس سی (آنرس) ہارٹیکلچر میں 150 سیٹیں ہیں اور کالجس راجیندر نگر ، پدا مندڈی (ونپرتی) میں ہیں ۔ قابلیت انٹرمیڈیٹ (بائی پی سی ) کے ساتھ ایمسٹ 2018 ء میں کامیابی حاصل کئے ہوں اور امیدوار کی عمر /31 ڈسمبر تک 22-17 برس کے درمیان ہو اور جسمانی معذورین کی عمر 27 برس تک ہوسکتی ہے ۔ بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ کورسس میں داخلوں کیلئے 25 اس سے زائد عمر نہ ہو ، درخواست فارم کی 1600 روپئے ہے جبکہ جسمانی معذورین کیلئے 850 روپئے ہے ۔ انتخاب ایمسیٹ 2018 ء ریانکنگ کے مطابق ہوگا اور درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ /14 جولائی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://www.pjtsau.ac.in ملاحظہ کریں ۔