بائیں بازو کارکنوں پر پولیس دھاوے ،جمہوری حقوق پر حملہ

کولکتہ ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نامور بائیں بازو کارکنوں پر کئی ریاستوں میں دھاوؤں کی مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر عوام کے جمہوری حقوق پر حملے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کورے گاؤں بھیم تشدد کے حقیقی خاطیوں کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا کی پولیس نے بائیں بازو کی نامور کارکنوں کی قیامگاہوں پر حیدرآباد، ممبئی ، نئی دہلی ، فریدآباد اور دیگر مقامات پر حملہ کرتے ہوئے ماؤسٹوں سے روابط رکھنے کے شبہ میں ان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے کارکن ان دھاوؤں پر برہم ہوگئے ہیں اور سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے یہ احتجاجی بیان سی پی آئی ایم کی جانب سے جاری کیا ہے اور پولیس سے ہراسانی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔