بائیو ایشیا 2019 ایڈیشن کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ایشیا کے بڑے بائیو ٹکنالوجی اینڈ لائف سائنسیس فورم سہ روزہ بائیو ایشیا 2019 کے 16 ویں ایڈیشن کا یہاں Novotel پر افتتاح کیا ۔ جس کا مقصد لائف سائنسیس ، بائیو ٹیک ، ہیلت کیر انٹرپرائزس کے لیے روبسٹ ایکو سسٹم کو مستحکم کرنا ہے ۔ یہ ایونٹ حیدرآباد میں 25 تا 27 فروری منعقد ہورہا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ Bio Asia 2019 میں ہیلت کیر پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ یہ ایونٹ لائف سائنسیس ، فارما سیوٹیکلس اور ہیلت کیر کے لیے ایشیا میں ایک اہم ٹکنالوجی اینڈ بائیو ۔ بزنس کنونشن بن گیا ہے ۔ گورنر مسٹر نرسمہن نے اسکلڈ پروفیشنلس کو فروغ دینے اور انڈسٹری کی ترقی میں مدد کے لیے حکومت تلنگانہ وئیکسن اسکلنگ پروگرام کا بھی آغاز کیا ۔ اس ایونٹ کے افتتاح کے دوران بائیو ایشیا 2019 کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈاکٹر ڈان ڈبلیو کلیولینڈ کو گینوم وئیلی ایکسلینس ایوارڈ 2019 پیش کیا گیا ۔ کینسر جینٹکس میں ان کے نمایاں کام کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ۔۔