ا141 انجینئرنگ کالجس، ویب کونسلنگ کی سہولت سے محروم

حیدرآباد 17 اگست (این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ میں ایمسیٹ 2014 کونسلنگ آج ایک عجیب و غریب نیا موڑ اختیار کر گئی جب صرف نصف سے بھی کم خانگی انجینئرنگ کالجوں کو کونسلنگ کی اجازت حاصل ہوئی ماباقی کالجس محروم رہ گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خانگی انجینئرنگ کالجس ویب کونسلنگ کا اختیار حاصل کرنے عدالت سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ 3155 خانگی انجینئرنگ کالجوں کے منجملہ صرف 141 کالجوں کو ویب کونسلنگ کی اجازت دی گئی ہے ۔ جس پر اس سہولت سے محروم انجینئرنگ کالجس نے سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ نقطہ استدلال یہ ہے کہ تقریبا 174 کالجوں کے الحاق کو حکومت پہلے ہی منسوخ کرچکی ہے ۔