حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : آٹو ڈرائیور یونینس جے اے سی نے یوبر اور اولا کیابس کی جانب سے آٹو کرایہ سے کم کرایہ کی وصولی کے خلاف احتجاجاً اور حکومت سے ان کیابس پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 13 اپریل کو ایک روزہ آٹو بند منانے اور آٹو ڈرائیورس کی ایک بڑی ریالی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی کے قائدین محمد امان اللہ خاں ، بی وینکٹیشم ، وی کرن ، پی لکشمیا ، ایم اے سلیم ، اے ستی ریڈی اور حبیب علی نے یہ مشترکہ صحافتی بیان میں یہ بات بتائی اور مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر 2014 اسمبلی انتخابات کے وقت آٹو ڈرائیورس سے کئے گئے اس وعدہ کو پورا کریں کہ آٹو ڈرائیورس کو VIII کلاس میں کامیابی کی شرط کے بغیر ڈی ایلس جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ای چالانس سسٹم کے بجائے اسپاٹ چالانس ، ٹریفک پولیس مناسب وجہ کے بغیر آٹوز کو ضبط نہ کرے ، حکومت آٹو ڈرائیورس ویلفیر بورڈ قائم کرے ۔