ا11 تا 14 اکٹوبر میدک میں ہنمنت راؤ کی وجئے رتھم یاترا

حیدرآباد ۔8 اکٹوبر ( سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی و صدرنشین انتخابی منصوبہ جاتی کمیٹی وی ہنمنت راؤ نے 11تا 14 اکٹوبر تک ضلع میدک میں اندرا وجئے رتھم کے نام سے یاترا شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ پارٹی کو کامیاب بنانے تمام قائدین متحدہ طور پر کام کریں گے ۔ کامیابی کے بعد صدر کانگریس راہول گاندھی چیف منسٹر امیدوار کا اعلان کریں گے ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ عظیم اتحاد کی کامیابی یقینی ہے ۔ وعدوں سے انحراف کرکے کے سی آر نے عوامی دشمنی مول لی ہے ۔ 2014ء میں ٹی آر ایس منشور میںجو وعدے کئے گئے انہی کو ہتھیار بناکر کانگریس عوام کے درمیان جائیگی اور کانگریس کے وعدوں کی تشہیر کرکے عوام میں متاثرکن مہم چلائے گی ۔