اﷲ تعالیٰ کے ۹۹ نام

جناب محمد اقبال صدیقی کی تصنیف اسمائے حسنیٰ سے متعلق بزبان انگریزی بنام "99 Names Of Allah” یعنی اﷲ تعالیٰ کے ۹۹ نام کا جناب محمد عبداﷲ نے تلگو داں افراد کے افادے کی خاطر بزبان تلگو بہترین اور سلیس انداز و زبان میں ترجمہ کیا ہے جو تلگو جاننے والے افراد کیلئے اسمائے حسنیٰ سے متعلق ایک بہترین کتاب ہے ۔
جناب محمد عبداﷲ صاحب کی یہ کوشش دینی علوم سے متعلق تلگو زبان میں ایک عظیم سنگ میل ہے اور ان کی کوشش قابل تحسین ہے ۔ عام قارئین کے علم میں نہ ہونے والی کئی معلومات کا اس کتاب میں احاطہ کیا گیا ہے اور مترجم و مصنف نے خالص رضائے الٰہی کی خاطر اس کتاب کو شائع کیا ہے ۔ یہ کتاب ("99 Names Of Allah” ) حسامی بک ڈپو پتھرگٹی ، ہندوستان پیپر مارٹ چارمینار اور مترجم محمد عبداللہ کے مکان H.No:9-4-2/1/76 موتی دروازہ ، گولکنڈہ ، حیدرآباد سے حاصل کرسکتے ہیں یا مزید معلومات فون نمبر : 9440627699 سے حاصل کرسکتے ہیں۔