اے کے خان کی ٹکر پر شیخ محمد اقبال کا انتخاب

حیدرآباد۔/17جون، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف آندھرا پردیش میں درج کردہ کیسیس کی تحقیقات کیلئے مسٹر شیخ محمد اقبال سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کی قیادت میں چھ ارکان پر مشتمل ’’ سٹ ‘‘ اسپیشل انوسٹگیشن ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر شیخ محمد اقبال اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں حاصل کرلیں گے اور مکمل تحقیقات کا آغاز کریں گے۔ اسی دوران بتایا جاتا ہے کہ حکومت آندھرا پردیش کے اس اقدام پر آج چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما اور ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو مسٹر اے کے خان نے ملاقات کرکے تازہ ترین صورتحال سے واقف کروایا۔