حیدرآباد۔23نومبر ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ریاست کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے مسٹر کمار الوک جوائنٹ سکریٹری وزارت داخلہ کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ تلنگانہ ریسیڈنٹ کمشنر ششانت گوئل ‘ آندھراپردیش ریسیڈنٹ کمشنر انیل کمار سنگھال ‘ دونوں ریاستوں کے فینانس سکریٹریز کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔