اے پی ہائیکورٹ کی علحدگی کیلئے مرکزی وزراء سے نمائندگی کا فیصلہ

صدرنشین بار کونسل اے نرسمہاریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) بار کونسل نے آج اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ مرکزی وزیرقانون اور داخلہ سے ملاقات کرکے اس بات کی خواہش کریں گے کہ وہ آندھراپردیش ہائیکورٹ کے علحدہ قیام کیلئے جلد سے جلد اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ بار کونسل آف انڈیا سے بھی تلنگانہ بار کونسل کے قیام پر زور دیں گے۔ صدرنشین بار کونسل اے پی مسٹر اے نرسمہاریڈی کے بموجب گذشتہ سال جون میں ایک قرارداد منظور کرکے مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ آف انڈیا سے خواہش کی گئی تھی۔ تاہم اس پر مزید کوئی پہل نہیں ہوئی جس کے بعد کونسل نے مرکزی وزراء سے عنقریب نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔