وائی ایس آرکانگریس اور تلگودیشم لیڈروں میں بحث
حیدرآباد23مئی(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ویزاگ کے آندھرایونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے گراونڈ کو گنگا کے پانی سے دھونے کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس کے لیڈروں کی کوشش پر کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ حکمران جماعت تلگودیشم کے لیڈروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی۔گزشتہ شب وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے اس مقام پر جلسہ منعقد کرتے ہوئے اے پی سے ہوئی ناانصافی بشمول اے پی کو خصوصی درجہ کے وعدہ اور اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کو مرکز کی جانب سے فراموش کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔آج صبح وائی ایس آرکانگریس کے لیڈروں نے رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی کی قیادت میں اس میدان میں پہنچ کر گنگا جل سے صفائی کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی حکمران جماعت تلگودیشم کے لیڈران اور کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے اور ان کو روکنے کی کوشش کی۔اس درمیا ن دونوں جماعتوں کے لیڈروں میں بحث وتکرار اور لفظی جھڑ پ ہوئی اور صورتحال کشیدہ ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو بگڑنے سے بچالیا ۔اسی دوران وزیرجی سرینواس راؤ نے اصل اپوزیشن جماعت کے لیڈروں کی اس حرکت کی مذمت کی۔