اے پی کے نئے دارالحکومت کا نام امراوتی رکھنے پر غور

حیدرآباد 23 مارچ ( آئی این این )آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کا نام امراوتی‘ رکھا جائے گا ۔ ریاستی حکومت نے اگرچہ سرکاری طور پر یہ اعلان نہیں کی ہے لیکن چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے نئی ریاست کے دارالحکومت ’امراوتی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے اس ضمن میں رائے عامہ سے واقفیت حاصل کرنے کا فیصلہ کی ہے اور تلگو دیشم ارکان مقننہ سے بات چیت کے ساتھ اس کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے ۔ سنسکرت میں امراوتی کے معنی ’’دائمی مقام‘‘ ہیں ۔