حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے اپنے تمام ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہ یکم اکٹوبر کو ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تلنگانہ حکومت نے اپنے تمام ملازمین کو دسہرہ تہوار کے پیش نظر 26 ستمبر کو ہی تنخواہیں دے دینے کی ہدایت دی ہے ۔ لہذا تلنگانہ ملازمین کے خطوط پر ہی آندھرا پردیش ملازمین کو بھی 29 ستمبر کو تنخواہ دینے کا آندھرا ملازمین یونین قائدین نے چیف منسٹر حکومت آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا تھا لیکن مسٹرا ین چندرا بابو نائیڈو نے ملازمین یونین قائدین آندھرا پردیش سے یہ کہتے ہوئے ان کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ خسارہ بجٹ کے پیش نظر ایک ماہ میں دو مرتبہ تنخواہ جاری کرنا ہر گز ممکن نہیں ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی کے پیش نظر عام تعطیل کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم اکٹوبر کو تمام ملازمین آندھرا پردیش کو تنخواہ فراہم کردینے کی تمام عہدیداروں کو ہدایات دی ہے۔