حیدرآباد ۔ 11 ستمبر( این ایس ایس ) تلگودیشم سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر سوجنا چودھری نے آج کہا کہ اے پی کیلئے مرکزی پیاکیج ‘ خصوصی موقف سے کئی زیادہ بہتر ہے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر بعض قائدین کی جانب سے عوام کو گمراہ کئے جانے کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی موقف سے ریاست کو ہرسہولت ملنادشوار تھا لیکن پیکیج سے فنڈس حاصل ہوئے ہیں۔