اے پی کی ترقی میں تعاون کیلئے ملائیشیا کی پیشکش

حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی ہمہ جہتی و تیز رفتار ترقی میں برابر کا حصہ دار بننے کی پیش کش کرتے ہوئے ملیشیا حکومت نے پہل کی ہے۔ آج وجئے واڑہ میں چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو سے وزیر ملیشیا مصطفی محمد نے ملاقات کرکے تفصیلی بات چیت کی اور کہاکہ حکومت ملیشیا چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ریاست آندھراپردیش کی ہمہ جہتی و تیز رفتار ترقی میں برابر کی حصہ دار بننے کے لئے تیار ہے کیوں کہ این چندرابابو نائیڈو ایک زبردست ویژن رکھنے والے قائد ہیں۔