نئی دہلی ۔یکم اگست ( پی ٹی آئی) مرکزی حکومت نے حکومت آندھراپردیش کو آندھراپردیش تنظیم جدید قانون 2014کی مختلف دفعات کے تحت 6,403 کروڑ روپئے فراہم کی ہے ۔ مملکتی وزیر منصوہ بندی نے تحریری جواب میں بتایا کہ ’’ اس ریاست کو دستیاب وسائل اور مرکز کے پاس مجموعی امدادی بجٹ کے تحت رقومات کی دستیابی کو ملحوظ رکھتے ہوئے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے نفاذ کے بعد سے مارچ 2016تک اس ریاست کو مرکزی امداد کے طور پر 6,403 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی مختلف دفاعت کے تحت یہ مداد مہیا کی گئی ہے ۔ وزیر مملکت نے ایوان سے یہ بھی کہا کہ اس قانون کی دفعات میں ( آندھراپردیش اور تلنگانہ کی ) تقسیم کے بعد ریاستوں کو فراہم کی جانے والی مالیاتی امداد کی کسی مخصوص رقم کی واضح طور پر کوئی صراحت نہیں کی گئی ہے ۔ اس قانون میں آندھراپردیش کے پسماندہ علاقوں بالخصوص رائلسیما اور شمالی ساحلی اضلاع کیلئے ایک خصوصی ترقیاتی پیکیج کا تذکرہ کیا گیا تھا ۔