حیدرآباد 13 نومبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں سولار اور ونڈ پاور پراجیکٹس کی تعمیر اور دوسرے امور کیلئے 1,350 کروڑ روپئے فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت نے ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹیڈ کو مزید ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں ایک ملین ٹن اضافی مقدار میں کوئلہ سربراہ کرے ۔ آندھرا پردیش کے محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔