اے پی کو خصوصی موقف کے حصول تک جدوجہد کی جائے گی : کرشنا مورتی

تروملا ۔ 29 ۔ اگست : ( آئی این این ) : آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کے ای کرشنا مورتی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت آندھرا پردیش کے لیے خصوصی موقف حاصل کرنے بلا تکان جدوجہد کرے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر اے پی ان کے ارکان خاندان کے ساتھ مندر کے اس ٹاون پہونچے ہیں تاکہ سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں درشن کیا جائے ۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ ریاست کی تقسیم سے آندھرا پردیش کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کے لیے اس ریاست کو خصوصی موقف عطا کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی کو خصوصی موقف وزیر اعظم نریندر مودی سے ممکن ہے ۔