اے پی کو خصوصی موقف مسئلہ پر جلد ہی مرکز کا فیصلہ متوقع : این بالا کرشنا

حیدرآباد 24 مئی (این ایس ایس) ہندو پور کے رکن اسمبلی نندا موری بالا کرشنا نے آج کہاکہ ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف کے مسئلہ پر انھیں وزیراعظم نریندر مودی پر اعتماد ہے اور اس سے متعلق جلد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ بالا کرشنا نے کہاکہ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ریاست کو خصوصی موقف کے مسئلہ کو اُٹھاچکے ہیں اور اس سلسلہ میں عنقریب فیصلہ متوقع ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت دھرماورم میں بنکروں کی مدد کرے گی۔