حیدرآباد 25جنوری (یواین آئی )وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام لگایا کہ حکومت اے پی کو خصوصی درجہ کے لئے نکالی جانے والی مومی شمعوں کی ریلی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس ریلی میں حصہ لیں گے اور حکومت میں اگر دم ہے تو وہ انہیں گرفتار کرکے بتائے ۔ جگن نے کہاکہ وہ خود اس ریلی میں شرکت کریں گے جو 26جنوری کی شام وشاکھاپٹنم میں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دہلی جاکر اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ مئی تک اے پی کوخصوصی درجہ کا انتظار کریں گے اور جون میں ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اس مطالبہ کے پورا نہ ہونے کی صورت میں استعفیٰ دے دیں گے ۔انہوں نے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ پر حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ بھی استعفی دے دیں تاکہ مرکز بھی مزید دباو بنایا جاسکے ۔انہوں نے چندرابابو سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزی کابینہ سے اپنے وزرا کو ہٹالے ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی درجہ سے ریاست کے مسائل حل ہوسکیں گے ۔خصوصی پیاکیج ، خصوصی درجہ کا کوئی متبادل نہیں ہے۔