چیف منسٹر سے دولت مشترکہ انسانی حقوق تنظیم کی خواہش
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دولت مشترکہ انسانی حقوق انیشیٹیو نے چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو سے اس بات کی خواہش کی ہے کہ آندھرا پردیش پولیس اصلاحات بل 2014 کو اسمبلی میں متعارف اور منظور نہ کیا جائے بلکہ اس کی بجائے اس تعلق سے عوامی رائے لی جائے ۔ مس آدیتی دتانیر پروگرام آفیسر پولیس ریفارمس پروگرام کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشیٹیو نے کہا کہ کوئی بھی پولیس اصلاحات بل 2014 کی تفصیلات سے واقف نہیں ہے کیوں کہ اس کو کبھی بھی عوام کے سامنے لایا نہیں گیا ۔ انہوں نے اس بل کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اس بل سے عوام کی سیکوریٹی جڑی ہوئی ہے یہ بل اس پر اثر انداز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل کس نے ترتیب دیا ۔ اس سے کوئی واقف نہیں ہے کیوں کہ اس بل کو راز داری میں ترتیب دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے خواہش کی کہ وہ اس بل کو اسمبلی میں متعارف اور منظور نہ ہونے دینے کے لیے چیف منسٹر پر دباؤ بنائیں ۔۔