حیدرآباد۔/16اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے سابق آئی پی ایس عہدیدار مسٹر اے شیوا نارائنا کو آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین کی زائد ذمہ داری ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ رکن آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن شیوا نارائنا، صدرنشین پبلک سرویس کمیشن چترنجن بسوال کی رخصت کے دوران صدرنشین کے فرائض انجام دیں گے۔ چترنجن بسوال نے 17تا 21اکٹوبر رخصت حاصل کی ہے ان کے غیاب میں شیوا نارائنا ریٹائرڈ آئی پی ایس صدر نشین کی ذمہ داری نبھائیں گے۔