اے پی پالی سیٹ 2019 کے نتائج کا عنقریب اعلان

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں ریاستی سطح پر منعقدہ پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ ’’ پالی سیٹ 2019‘‘ کے نتائج کا آئندہ سات یوم میں اعلان کیا جائے گا ۔ ریاستی اسپیشل کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ جی ایس پانڈا داس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست بھر میں پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلوں کیلئے پالی سیٹ 2019 ، 30 اپریل کو منعقد کیا گیا تھا جس میں 99.56 فیصد امیدواروں نے شرکت کی ۔ جبکہ 1,31,839 امیدواروں نے درخواستیں داخل کئے تھے ۔ جن کے منجملہ 1,l24,669 امیدواروں نے امتحان تحریر کیا ۔ ان میں 84,717 طلباء ( لڑکے ) اور 39,952 طالبات ( لڑکیاں ) شامل ہیں ۔