حیدرآباد۔ 27 مئی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش پالی سیٹ 2018ء کے اہل طلبہ کو 28 مئی سے نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا جبکہ گزشتہ دن تک زائد از 41,013 طلبہ (امیدواروں نے) داخلوں کیلئے اپنے نام رجسٹریشن کرواچکے ہیں جن میں اب تک ویب میں صرف 35,125 طلباء نے اپنے آپشن درج کروائے ہیں۔ کنوینر نے کہا کہ آپشن کی تعداد میں مزید اضافہ کی توقع ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ آپشنس دینے والے امیدواروں کی تعداد 40,000 تک پہنچ سکتی ہے۔