حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اے پی ٹیٹ جو بار بار ملتوی ہوا تھا ۔ اب قطعی طور پر 16 مارچ کو ہوگا۔ اس کے ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں ۔ صبح اور دوپہر کے اوقات میں پیپر I اور پیپر II ہوگا ۔ اس کے ماڈل ٹسٹ پیپر اردو / انگلش میں دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح 10تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں ۔ جس سے پرچہ سوالات کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی ۔ ٹیٹ میں کامیابی پر ڈی ایس سی کے لیے اہلیت ہوتی ہے ۔۔