جسٹس بھانو متی، جسٹس سوما لتا اور جسٹس ہریناتھ، جسٹس سری سدھا کے نام شامل
حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے آندھراپردیش ہائی کورٹ اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے علی الترتیب 4 اور 3 ججوں کے ناموں کی سفارش کردی ہے۔ سپریم کورٹ کالیجیم کی جانب سے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ججس کے لئے جسٹس بی ایس بھانومتی‘ جسٹس سی ایچ منویندر ناتھ رائے ‘ جسٹس ایم وینکٹ رمنا کے علاوہ جسٹس اے ہری ہرناتھ شرما کے نام تجویز کئے ہیں جبکہ تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے جن تین ججس کے نام تجویز کئے گئے ہیں ان میں جسٹس پی سری سدھا ‘ جسٹس پی سما لتا ‘ جسٹس این تکا رام جی کے نام شامل ہیں۔