حیدرآباد 7 جولائی (پی ٹی آئی) بی ایس این ایل کے آندھراپردیش سرکل نے رواں مہینے کے دوران آندھراپردیش اور تلنگانہ میں مزید 93 مقامات میں وائی فائی خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی ایس این ایل آندھراپردیش سرکل کے چیف جنرل منیجر پی وی مرلیدھر نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد، وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ کے 79 مقامات (اے پی میں 32 اور تلنگانہ میں 47) پر اے پی سرکل نے وائی ۔ فائی خدمات شروع کئے ہیں اور توقع ہے کہ مزید 93 مقامات (اے پی میں 58 اور تلنگانہ میں 35) پر اس ماہ وائی ۔ فائی خدمات شروع کی جائیں گی۔ عوام ہر روز ابتدائی 20 منٹ تک وائی ۔ فائی پر انٹرنیٹ رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔