اے پی و تلنگانہ کے برقی تنصیبات ویب سائیٹس کی ہیکنگ

ہیکرس نے بحالی کیلئے بطور تاوان 6 بٹکوئینس کا مطالبہ کردیا
حیدرآباد /3 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش اور تلنگانہ کی برقی تنصیبات کے ویب سائیٹس پر حملہ کرنے والے ہیکرس نے ان ویب سائٹس کی بحالی کیلئے درکار تفصیلات کی فراہمی کیلئے بطور تاوان 6 بٹکوئینس (تقریباً 20 لاکھ روپئے)کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ ( ایس پی ڈی ایل سی) کے ڈائرکٹر ( پراجکٹس اینڈ آئی ٹی ) ٹی سرینواس نے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کا تیقن دلاتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے ویب سائیٹ بدستور کھلے ہیں اور ناردرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ ( ان ویب سائیٹس کی) بحالی کے عمل میں مصروف ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ( سائبر کرائمس ) کے سی ایس رگھوویر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ سائبر حملہ آور) بطور تاوان 6 بٹکوئینس کا مطالبہ کئے ہیں ۔ اس قسم کے حملہ آور کے رقم تاوان کی ادائیگی کیلئے بالعموم ایک رابطہ ( لنک ) چھوڑا کرتے ہیں۔ اس کیس میں ویب سائیٹس کو رابطہ کی تفصیلات بھیجے جانے سے قبل ہی بحال کرلیا جاتا ہے ۔ ہم اپنی تحقیقات میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مالاویر کے ذریعہ چھوڑے گئے لنک کے اصل مقام کا پتہ نہیں چل سکا ۔ بالعموم اس قسم کے واقعات میں ہیکرس وسط اشیائی ممالک مشرقی یوروپ یا افریقی ممالک سے ویب سائٹس ہیک کیا کرتے ہیں ۔