اے پی و تلنگانہ کیلئے مہیلا پردیش کانگریس کمیٹیکی صدور کا تقرر

حیدرآباد۔11مئی ( سیاست نیوز) کُل ہند کانگریس پارٹی ہائی کمان نے ملک کی مختلف ریاستوں میں صدر پردیش مہیلا کانگریس کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی صدور مہیلا کانگریس کمیٹی بھی شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ مہیلا کانگریس کمیٹی صدر کی حیثیت سے شریمتی بن شاردا کی نامزدگی عمل میں آئی ۔ اسی طرح آندھراپردیش مہیلا کانگریس کمیٹی صدر کی حیثیت سے شریمتی ایس پدما شری کی نامزدگی عمل میں آئی ۔