اے پی و تلنگانہ میں ’’ہفتہ جدوجہد حقوق سیاسی قیدی‘‘

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سیاسی قیدیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید بھگت سنگھ ، راج گرو ، سکھدیو کی 84 ویں برسی کے موقع پر 23 تا 30 مارچ دونوں ریاستوں ریاست تلنگانہ و ریاست آندھرا پردیش میں ’ ہفتہ جدوجہد حقوق سیاسی قیدی ‘ کی تقاریب کے دوران 28 مارچ کو 5-30 بجے شام سندریا وگنیان کیندرم مین ہال واقع باغ لنگم پلی زیر اہتمام کمیٹی فار دی ریلیز آف پولٹیکل پریزنرس (CRPP) اے پی و تلنگانہ عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کی صدارت جنرل سکریٹری سی آر پی پی مسٹر بی رویندرا ناتھ کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں صدر سی آر پی پی مسٹر بوجاتارکم ، انقلابی ادیب مسٹر ورا ورا راؤ ، پروفیسر کے وائی رتنم نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منعقدہ جلسہ عام میں بحیثیت مہمانان خصوصی پروفیسر ہرا گوپال ، مرکزی صدر سی آر پی پی پروفیسر ایس اے آر گیلانی ، جنرل سکریٹری سی ایل سی سی چندر شیکھر کے علاوہ دیگر اہم قائدین شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کر کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ اس موقع پر پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی شریمتی پدمجا ، مسٹر آر نارائن مورتی بھی موجود تھے ۔۔